ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معروف سیاستداں اور این سی پی جنرل سکریٹری ڈی پی ترپاٹھی کا انتقال

معروف سیاستداں اور این سی پی جنرل سکریٹری ڈی پی ترپاٹھی کا انتقال

Thu, 02 Jan 2020 20:39:49    S.O. News Service

نئی دہلی،2/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے جنرل سیکرٹری دیوی پرساد ترپاٹھی کا جمعرات کی صبح یہاں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 67 برس تھی اور کئی دنوں سے بیمارتھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے ہیں۔

ترپاٹھی نے آج صبح تقریباً 9.15 بجے اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔ چھ جنوری 1954 کو اترپردیش کے سلطان پور میں پیدا ہوئے ترپاٹھی جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈینٹس یونین کے صدر بھی تھے۔ ایمرجنسی میں وہ جیل بھی گئے تھے۔ بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہو گئے اور راجیو گاندھی کے مشیر بن گئے تھے۔ بعد میں انہوں نے شر پوار کی قیادت میں این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ رہے اور ایک میگزین تھنک ٹینک کے مدیر بھی تھے۔

این سی پی لیڈر سپریا سولے نے ان کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ڈی پی ترپاٹھی کے انتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ وہ این سی پی کے جنرل سکریٹری تھے۔ ہم سبھی کے راہنما تھے۔ ہم ان کی رہنمائی اور مشورہ کو یاد رکھیں گے جو انھوں نے اس دن دیا تھا جس دن این سی پی کا قیام ہوا تھا۔ ان کی روح کو سکون ملے۔‘‘


Share: